دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان اور زمبابوبے مقابلے کیلئے تیار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 مئی 2015 13:13

دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان اور زمبابوبے مقابلے کیلئے تیار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2015ء)اکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا ،زمبابوے کی ٹیم نے ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس اور پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کرنے کو ترجیح دی ۔میچ آج شام 7بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے آفریدی الیون سامنا کرے گی مہمان ٹیم زمبابوے کا ، جس نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سخت مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست کھائی تھی،پہلے میچ کی طرح آج بھی زبردست مقابلے کی امید کی جارہی ہے۔

آج بھی شائقین کا سیلاب میچ دیکھنے کیلئے گرائونڈ کا رخ کریگا ۔ شائقین کے رش کے پیش نظر قذافی ایک اور گیٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زمبابوبے ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد سنسان میدان آباد ہوگئے ،محروم شائقین مسرور ہوگئے،مہمان ٹیم نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔

وقت اشاعت : 24/05/2015 - 13:13:16