دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ قذافی سٹیڈیم کے باہرسیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت

اتوار 24 مئی 2015 13:27

دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ قذافی سٹیڈیم کے باہرسیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لئے بھی سکیورٹی فورسز نے قذافی اسٹیڈیم کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا تاہم صبح سے ہی شائقین کرکٹ کی قذافی سٹیڈیم آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ۔

(جاری ہے)

سٹیڈیم کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ سٹیڈیم کے گرد پولیس کا گشت بھی جاری ہے ۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے انہیں اسٹیڈیم میں داخل کرنے کے لئے نئے گیٹ کو بھی کھولنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شائقین اب کوچنگ سینٹر کے گیٹ سے بھی سٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے ، نئے داخلی راستے کا فیصلہ فیفا گیٹ سے رش کم کرنے کے لئے کیا ہے۔

وقت اشاعت : 24/05/2015 - 13:27:29