سری لنکن خواتین کرکٹرز کو ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے جنسی مراسم پر مجبور کیے جانیکا انکشاف

اتوار 24 مئی 2015 15:43

سری لنکن خواتین کرکٹرز کو ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے جنسی مراسم پر مجبور کیے جانیکا انکشاف

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء ) سری لنکا کی وزارتِ کھیل کا کہنا ہے کہ ملک کی خواتین کی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے کھلاڑیوں کو جنسی مراسم قائم کرنے پر مجبور کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری کیےگئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے سال شروع کی جانے والی ایک انکوائری کے نتیجے میں خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے شواہد ملے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزرات نے اس کیس میں شامل افراد کے نام ظاہر کیے بغیر کہا ہے کہ ان حرکات میں ملوث ملک کے کرکٹ بورڈ کے حکام کے خلاف اب انضباطی کارروائی شروع کی جائے گی ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے سری لنکا کی حکومت میں شامل ایک وزیر روزی سینائیک کا کہنا تھا کہ یہ ایک شرمناک واقع ہے۔‘ ابھی یہ واضع نہیں ہے کہ ملوث افراد کو کیا سزا دی جاسکتی ہے ۔ واضع رہے کہ یہ انکوائری اس وقت شروع کی گئی تھی جب ایک کھلاڑی نے الزام لگایا تھا کہ جنسی مراسم قائم کرنے سے انکار پر اسے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 24/05/2015 - 15:43:19