دوسرا ٹی ٹونٹی، زمبابوے کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نیکا فیصلہ

اتوار 24 مئی 2015 18:37

دوسرا ٹی ٹونٹی، زمبابوے کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نیکا فیصلہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء ) دوسرے ٹی ٹونٹی میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔مہمان ٹیم کے کپتان چگمبھرا کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ سکور کرکے پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ150سے 155رنز تک کا ہدف اچھا ہوگا ۔ قومی کپتان شاہد آفریدی کا ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اتنے اچھے کرائوڈ کے سامنے نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کا یہ بہت اچھا موقع ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ مبصر رمیز راجہ کا وکٹ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم کی پچ بہت سست اور بلے بازوں کیلئے انتہائی سازگار ہوگی۔ اس پچ پر بہت زیادہ رنز بننے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاہم فاسٹ بائولروں کو اس پر مشکلات پیش آ سکتی ہیں ۔ پاکستان نے محمد حفیظ ، وہاب ریاض اور سرفراز احمد کی جگہ نعمان انور ، عماد وسیم اور محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ میچ دیکھنے کے لئے ہزاروں شائقین کرکٹ گراؤنڈ میں موجود ہیں اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی اپنی اہلیہ ریحام خان کی بھرپور فرمائش پرمیچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گے جن کے ہمراہ جہانگیر ترین بھی ہوں گے۔

وقت اشاعت : 24/05/2015 - 18:37:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :