دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کا پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف

اتوار 24 مئی 2015 20:34

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کا پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء ) زمبابوے نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ قذافی سٹیڈیم میں جاری میچ میں زمبابوین کپتان ایلٹن چگمبورا نے پچ کو دیکھتے ہوئے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ بلے بازہملٹن مساکدزا اور ووسی سبندا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اننگز کا آغاز کیا اور 8 اوورز میں سکور 68 تک پہنچا دیا جس کے بعد نویں اوور میں مساکدزا شعیب ملک کی گیند پرباؤنڈری لائن کے قریب انور علی کوکیچ دے کر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 32 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

انکے بعد سباندا اور ولیمز نے سکور کو تیزی سے آگے بڑھانا شروع کیا اور 49 گیندوں پر 68 رنز کی شراکت داری بنا ڈالی ، سباندا 49 رنز بنانے کے بعد آفریدی کی گیند پر انور علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوکر پوویلین لوٹے، چگمبھرا نے سکور کو تیزی سے آگے بڑھانا شروع کیا اور محض 9 گیندوں میں 21 رنز بنا کر پوویلین لوٹے ، سین ولیمز نے 32 گیندوں پر 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، کوونٹری 2 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے اور زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 175 رنز بناڈالے ، پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی ، محمد سمیع اور شعیب ملک نے ایک ، ایک کھلاڑی آوٹ کیا ۔

وقت اشاعت : 24/05/2015 - 20:34:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :