پاک زمبابوے ٹی ٹونٹی میچز کے کامیاب انعقاد سے دیگر غیر ملکی ٹیموں کو لانے کیلئے پی سی بی کا کیس مزید مضبوط ہوگیا ‘ سبحان احمد

اتوار 24 مئی 2015 20:45

پاک زمبابوے ٹی ٹونٹی میچز کے کامیاب انعقاد سے دیگر غیر ملکی ٹیموں کو لانے کیلئے پی سی بی کا کیس مزید مضبوط ہوگیا ‘ سبحان احمد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمدنے کہاہے کہ زمبابوے کے دورے کی کامیابی سے دیگر غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کیلئے پی سی بی کا کیس مزید مضبوط ہوگیا ہے،جن غیر ملکی ٹیموں کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جاری سیریز مکمل ہونے کے بعد ان سے پاکستان آکر کھیلنے کیلئے دوبارہ رابطہ کریں گے۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبحان احمد نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میچز کے کامیاب انعقاد سے دنیائے کرکٹ کو پاکستان بارے مثبت پیغام گیا ہے،جن غیر ملکی ٹیموں کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی سیریز مکمل ہونے کے بعد ان سے پاکستان آکر کھیلنے کیلئے دوبارہ رابطہ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ شائقین کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا دوسرے میچ میں انکے سد باب کے لئے اقدامات اٹھائے گئے اور اس حوالے سے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن بھی لیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 24/05/2015 - 20:45:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :