پاک زمبابوے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، عمران خان اور انکی اہلیہ ریحام خان، پرویز خٹک ا ور جہانگیر ترین نے قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھا

19سال بعد قذافی سٹیڈیم جا رہا ہوں ،اس سے قبل آخری دفعہ 1996 کا ورلڈ کپ فائنل دیکھا تھا،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا ٹوئٹ

اتوار 24 مئی 2015 20:45

پاک زمبابوے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، عمران خان اور انکی اہلیہ ریحام خان، پرویز خٹک ا ور جہانگیر ترین نے قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور انکی اہلیہ ریحام خان نے پاک زمبابوے کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ قذافی سٹیڈیم میں دیکھا۔اتوار کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان اور انکی اہلیہ ریحام خان نے قذافی سٹیڈیم میں دیکھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی ٰ پرویز خٹک ور تحریک انصاف کے مر کز ی سیکر ٹری جنرل جہانگیر ترین بھی انکے ہمراہ تھے ۔

قبل ازیں چیئر مین عمران خان اور انکی اہلیہ ریحام خان اورخیبر پختونخوا کے وزیر اعلی ٰ پرویز خٹک ور تحریک انصاف کے مر کز ی سیکر ٹری جنرل جہانگیر ترین خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔روانگی سے قبل اپنے ٹوئیٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ 19سال بعد قذافی سٹیڈیم جا رہا ہوں ،اس سے قبل آخری دفعہ 1996 کا ورلڈ کپ فائنل دیکھا تھا ۔

وقت اشاعت : 24/05/2015 - 20:45:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :