صدر، وزیر اعظم‘وزیر اعلیٰ پنجاب ‘عمران خان،الطاف حسین سمیت مختلف شخصیات کی قومی ٹیم کو زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر مبارکباد ، زمبابوے نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کر کے ہمارے دل جیت لئے ،نواز شریف

اتوار 24 مئی 2015 23:33

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) صدر ممنون حسین ‘ وزیر اعظم نوازشریف‘ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ‘ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ‘ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت مختلف شخصیات کی قومی ٹیم کو زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی آئندہ میچوں میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کو صدر ممنون حسین ‘ وزیر اعظم نوازشریف‘ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ‘ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ‘ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت مختلف شخصیات نے قومی ٹیم کو کامیابی پر زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی کامیابی حاصل کرے گی زمبابوے نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں

وقت اشاعت : 24/05/2015 - 23:33:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :