چوتھی قومی آرچری چیمپئن شپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں شروع ہوگی

پیر 25 مئی 2015 11:51

چوتھی قومی آرچری چیمپئن شپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد ۔25مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام چوتھی قومی آرچری چیمپئن شپ آئندہ ماہ جون میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وسال محمد خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد اور فاٹا شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان فیڈریشن کے صدر لیفیٹننٹ جنرل(ر) عارف حسن کی منظوری کے ساتھ چند روز بعد کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 11:51:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :