لارڈز ٹیسٹ : انگلش کپتان الیسٹر کک نے کیوی بالرز کو نانی یاد دلا دی

پیر 25 مئی 2015 12:16

لارڈز ٹیسٹ : انگلش کپتان الیسٹر کک نے کیوی بالرز کو نانی یاد دلا دی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مئی۔2015ء) لارڈز ٹیسٹ میں انگلش کپتان الیسٹر کک نے کیوی بالرز کی درگت بنا دی ۔ آل راونڈر بین سٹوکس نے 85گیندوں پر کارنامہ انجام دے کربھارتی بیٹسمین محمد اظہر الدین سے لارڈز میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ چھین لیا ۔ تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کا چوتھا دن ختم ہونے تک دوسری اننگز میں چھ وکٹوں پر 429 رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجا کر نیوزی لینڈ کے خلاف 295 رنز کی مجموعی لیڈ حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو انگلینڈ نے اپنی اننگزدو وکٹو ں پر74رنز کے ساتھ شروع کی تاہم این بیل ابتدائی سیشن میں اپنے انفرادی سکور میں مزید کوئی اضافہ کئے بغیر29رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ جو روٹ نے کپتان الیسٹر کک کا بھرپور ساتھ نبھایا مگر سنچری کی تکمیل سے صرف سو لہ رنز قبل پویلین لوٹے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ پر158رنز جوڑے ۔ 101رنز بٹورنے والے بین سٹوکس کی انگلش کپتان کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے 132رنز کی رفاقت نے انگلینڈ کی میچ پر گرفت مضبوط کردی۔ الیسٹر کک 153 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 12:16:48