زمبابوے کیخلاف ون ڈ ے میچز بھی کانٹے دار ہوں گے ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم

پیر 25 مئی 2015 12:56

زمبابوے کیخلاف ون ڈ ے میچز بھی کانٹے دار ہوں گے ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم نے کہا ہے کہ زمبابوین ٹیم کی ماضی میں اچھی پرفارمنس رہی ہے اور ون ڈے سیریز میں بھی مہمان کھلاڑیوں کو آسان نہیں لیں گے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کی طرح ون ڈ ے میچز بھی کانٹے کے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں چھ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور حکومت کو جاتا ہے ، سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی انتہائی مشکل ٹاسک تھا اور زمبابوے کی آمد سے دنیا کی دیگر ٹیموں کے آنے کا بھی راستہ ہموار ہو گا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اﷲ سے دعا کرنی چاہئے کہ پانچوں میچز کھیلنے کے بعد زمبابوین ٹیم با حفاظت اپنے ملک واپس چلی جائے۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 12:56:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :