برازیلین کھلاڑی تھامس بیلوسی نے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 25 مئی 2015 13:08

برازیلین کھلاڑی تھامس بیلوسی نے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جنیوا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مئی۔2015ء) برازیل کے تھامس بیلوسی نے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے ، فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے جو سوذا کو شکست سے دوچار کیا، یہ ان کے کیریئر کا چوتھا اے ٹی پی ٹائٹل ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنیوا میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں برازیل کے تھامس بیلوسی نے پرتگال کے جو سوذا کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 13:08:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :