زمبابوے سیریز ، پی سی بی سابق کرکٹرز کیلئے بھی نشستیں مختص کرے ، صادق محمد

پیر 25 مئی 2015 13:35

زمبابوے سیریز ، پی سی بی سابق کرکٹرز کیلئے بھی نشستیں مختص کرے ، صادق محمد

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مئی۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ پی سی بی پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز کے دوران سابق کرکٹرز کو نظر انداز نہ کرے اور سٹیڈیم میں کچھ نشستیں سابق کرکٹرز کیلئے بھی مختص کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کی محنت کی بدولت ہی پی سی بی کو ریونیو حاصل ہوتا ہے اور اگر ان کو ریٹائرمنٹ کے بعد نظر انداز کردیا جائے تو ان کی تکلیف کا اندازہ کرکٹرز کے سوا کسی کو بھی نہیں ہوسکتا۔

صادق محمد کا مزید کہنا تھا کہ پاک زمبابوے سیریز کے دوران بعض سابق کرکٹرز کو دو، دو ٹکٹ دیئے گئے اور بعض کو کوئی ٹکٹ نہیں دیا گیا، کرکٹرز ریٹائر ہونے کے بعد بھی کرکٹر رہتا ہے اور اپنے تجربہ کی بدولت ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور پی سی بی کو زیادہ سے زیادہ سابق کرکٹرز کی خدمات سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 13:35:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :