سری لنکا اور جنو بی افریقہ کیخلاف کرکٹ سیریز، بھارت نے وینیوز کا انتخاب کر لیا

پیر 25 مئی 2015 13:54

سری لنکا اور جنو بی افریقہ کیخلاف کرکٹ سیریز، بھارت نے وینیوز کا انتخاب کر لیا

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مئی۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کی ٹور پروگرام اینڈ فکسچرز کمیٹی نے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کے مقامات کو حتمی شکل د ے دی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچز کی میزبانی احمد آباد، نئی دہلی، ناگ پور اور بنگلور کریں گے جب کہ ون ڈے میچز چنئی، کان پور، راج کوٹ، ممبئی اور اندور میں شیڈول کئے گئے ہیں ۔ ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے کولکتہ ، موہالی اور دھرم شالا کو منتخب کیاگیا ۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز وشاکا پٹنم، پونے اور نئی دہلی میں کھیلی جائیں گے ۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 13:54:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :