لارڈز ٹیسٹ، انگلش کپتان الیسٹر کک نے کیوی بالرز کی درگت بنا دی

پیر 25 مئی 2015 14:15

لندن ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء)) لارڈز ٹیسٹ میں انگلش کپتان الیسٹر کک نے کیوی بالرز کی درگت بنا دی۔ آل راونڈر بین سٹوکس نے 85گیندوں پر کارنامہ انجام دے کربھارتی بیٹسمین محمد اظہر الدین سے لارڈز میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ چھین لیا۔ تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کا چوتھا دن ختم ہونے تک دوسری اننگز میں چھ وکٹوں پر 429 رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجا کر نیوزی لینڈ کے خلاف 295 رنز کی مجموعی لیڈ حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

اتوار کو انگلینڈ نے اپنی اننگزدو وکٹو ں پر74رنز کے ساتھ شروع کی تاہم این بیل ابتدائی سیشن میں اپنے انفرادی سکور میں مزید کوئی اضافہ کئے بغیر29رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔ جو روٹ نے کپتان الیسٹر کک کا بھرپور ساتھ نبھایا مگر سنچری کی تکمیل سے صرف سو لہ رنز قبل پویلین لوٹے۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ پر158رنز جوڑے۔ 101رنز بٹورنے والے بین سٹوکس کی انگلش کپتان کے ساتھ پانچوین وکٹ کیلئے 132رنز کی رفاقت نے انگلینڈ کی میچ پر گرفت مضبوط کر دی ہے ۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 14:15:12