ینگ رائزنگ سٹار کلب کا دوسری قومی انڈر16- گرلز فٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپ شروع

پیر 25 مئی 2015 14:16

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء)) دفاعی چیمپئن ینگ رائزنگ سٹار کلب راولپنڈی کا دوسری قومی انڈر16- گرلز فٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپ او پی ایف کالج ایچ ایٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگیا ہے کلب کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 34 خواتین کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں جن کو کوچز شاہداحمد خان اورعبدالوحید تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ دفاعی چیمپئن ینگ رائزنگ سٹار کلب راولپنڈی کو ڈراز کے گروپ سی میں سوکر کوئین کلب راولپنڈی، پشاور ویمن کلب ، ایف سی ویمن کلب پشاور کے ساتھ رکھا گیا ہے اور گروپ سی کے میچز 30 مئی سے او پی ایف گراؤنڈ میں شروع ہونگے جو 3 جون تک جاری رہیں گے،

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 14:16:04