آئی سی سی کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر کرکٹ ٹورنامنٹ 9 جولائی آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا

پیر 25 مئی 2015 14:23

آئی سی سی کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر کرکٹ ٹورنامنٹ 9 جولائی آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا

دبئی((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر کرکٹ ٹورنامنٹ 9 جولائی آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے 8 مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں14 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں آئرلینڈ، نیپال، ہانگ کانگ، پاپوا نیوگنی، نمیبیا، امریکہ اور نیوجرسی جبکہ گروپ بی میں افغانستان، متحدہ عرب امارات، ہالینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا، کینیا اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 51 میچز کھیلے جائیں گے اور چودہ ٹیموں میں سے ٹاپ چھ ٹیمیں آئندہ برس بھارت میں شیڈول میگا ایونٹ میں دس فل ممبر ممالک کی ٹیموں کو جوائن کریں گی۔ کوالیفائر ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں براہ راست میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر لیں گی جبکہ ہر گروپ سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی اور فاتح ٹیم میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کرے گی۔ پلے آف گیمز کی رنر اپ ٹیمیں چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کے خلاف میچز کھیلیں گی اور ٹاپ دو ٹیمیں ورلڈ کپ میں جگہ بنا لیں گی۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 14:23:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :