پاک زمبابوے ون ڈے سیریز ،کیوریٹرز نے 3پچیں تیار کرلیں

پیر 25 مئی 2015 14:41

پاک زمبابوے ون ڈے سیریز ،کیوریٹرز نے 3پچیں تیار کرلیں

لاہور( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیا ن ٹی 20میچوں کی سیریز میں وائٹ واش فتح کے بعد ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے بھی کوریٹرز نے تین قسم کی پچیں تیار کرلیں ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور زمبابوے کے مابین آج منگل سے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہونے والی ون ڈے میچوں کی سیریز کے انعقاد کیلئے تین پچیں تیار کی گئیں ہیں جن پر تینوں ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے ون ڈے میچ کیلئے ایک پچ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ قذافی سٹیڈیم کی گراؤنڈپر مجموعی طور پر 16پچیں ہیں جن میں سے پاکستان زمبابوے سیریز کیلئے گراؤنڈ کے درمیان پانچ وکٹوں کو تیار کیا گیا تھا۔ تین وکٹیں ون ڈے کیلئے اور دو ٹی ٹونٹی کیلئے تیار کی گئی تھیں جبکہ 6 وکٹیں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کی ٹریننگ کیلئے مختص کی گئی ہیں۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 14:41:21