انگلینڈ کے آل راوٴنڈر بین سٹوکس نے لارڈز کے تاریخی گراوٴنڈ پر تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

پیر 25 مئی 2015 16:12

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء ) انگلینڈ کے آل راوٴنڈر بین سٹوکس نے لارڈز کے تاریخی گراوٴنڈ پر تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے دن بین سٹوکس میدان میں اترے تو انکی ٹیم شدید مشکلات سے دوچار تھی ، اسے کیویز کے خلاف دوسری اننگ میں صرف 98 رنز کی برتری حاصل تھی جبکہ اس کے چار بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سٹوکس نے اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت لارڈز پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کر کے نیوزی لینڈ کا فتح کا خواب چکنا چور کردیا۔ سٹوکس نے صرف 85 گیندوں پر تین چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے سنچری بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل لارڈز پر تیز ترین سنچری کا اعزاز سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہرالدین کے پاس تھا جنہوں نے 1990ء میں 87 گیندوں پر سنچری بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 16:12:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :