11ویں ایم ٹی ایف اے فٹ بال سمر کمپ کا آغاز دو جون سے ہوگا

پیر 25 مئی 2015 16:22

11ویں ایم ٹی ایف اے فٹ بال سمر کمپ کا آغاز دو جون سے ہوگا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) 11ویں ایم ٹی ایف اے فٹ بال سمر کیمپ برائے بوائز ایڈ گرلز کا آغاز دو جون سے ماڈل ٹاؤن فٹ بال اکیڈمی گراؤنڈ میں ہو گا ۔اس کیمپ میں فیفا ،اے ایف سی اور پی ایف ایف کے کوچز کی زیر نگرنای لڑکے اور لڑکیاں تربیت حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

90 روزہ کیمپ 31 اگست تک جاری رہے گا۔ سمر کیمپ کے دوران لڑکوں کی ٹریننگ ہفتے میں پانچ دن منگل سے ہفتہ صبح 6:00 بجے سے 7:30 بجے تک اور چار دن پیر سے بدھ شام کو6:00بجے سے7:15 بجے تک ہو گی۔جبکہ جمعرات کو 5:00 سے 6:00 بجے ہوگی۔ گرلز سمر کیمپ جمعرات سے اتوار تک 6:00 بجے سے7:00 بجے ہو گا۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 16:22:54