آسٹریلین اوپن بیڈمنٹن سپرسیریز ٹورنامنٹ ( کل) شروع ہوگا، دفاعی چیمپئن سائنا نہوال سیکنڈ سیڈ مقرر

پیر 25 مئی 2015 17:40

آسٹریلین اوپن بیڈمنٹن سپرسیریز ٹورنامنٹ ( کل) شروع ہوگا، دفاعی چیمپئن سائنا نہوال سیکنڈ سیڈ مقرر

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) آسٹریلین اوپن بیڈمنٹن سپر سیریز ٹورنامنٹ ( کل) منگل سے شروع ہوگا۔ دفاعی چیمپئن سائنا نہوال ویمنز سنگلز ایونٹ کیلئے ٹاپ سیڈ مقرر ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

سائنا نہوال نے گزشتہ برس منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں حریف اسپینش پلیئر کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز کے مطابق 31 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں دنیائے بیڈمنٹن کے نامور مرد و خواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔ `

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 17:40:26