قومی ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ 29 مئی سے شروع ہو گی

پیر 25 مئی 2015 17:50

قومی ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ 29 مئی سے شروع ہو گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء)پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 19 ویں قومی ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ 29 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پی بی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چار روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں آرمی، واپڈا، ریلویز، ایچ ای سی، سندھ، کے پی کے، پنجاب، بلوچستان اور اسلام آباد شامل ہیں۔ `

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 17:50:23