پی ٹی ایف ڈویلپمنٹ سیریز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ (بدھ سے ) شروع ہو گی

پیر 25 مئی 2015 17:50

پی ٹی ایف ڈویلپمنٹ سیریز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ (بدھ سے ) شروع ہو گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام پی ٹی ایف ڈویلپمنٹ سیریز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ بدھ سے پی ٹی ایف کمپلیکس کلے کورٹس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے مرد وخواتین کھلاڑیوں کے درمیان جونیئر انڈر 18 سنگلز، گرلز انڈر 18 سنگلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 16 سنگلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 14 سنگلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 12 سنگلز اور بوائز انڈر 16 ڈبلز کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ `

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 17:50:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :