نوجوان اوپنر مختار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

پیر 25 مئی 2015 18:09

نوجوان اوپنر مختار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بہترین کاکر دگی دکھانیوالے نوجوان اوپنر مختار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ بلے باز نے اپنے پہلے تین ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز میں 183رنز بنا ئے جو ایک ریکارڈ تھا۔ اس سے قبل سابق سر ی لنکن کپتان سنتھ جے سوریا نے اپنے پہلے 3ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز میں 180رنز سکور کر رکھے تھے۔واضح رہے کے مختار احمد نے زمبابوے کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 83اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں62رنز بنا کر دونوں میچز میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پائے تھے ۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 18:09:33