دوسرا ٹی 20، ویسٹ انڈیز ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز برابر کر دی

پیر 25 مئی 2015 18:21

دوسرا ٹی 20، ویسٹ انڈیز ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز برابر کر دی

کولمبو ۔ 25مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) ویسٹ انڈیز ویمنز نے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا ویمنز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ فاتح ٹیم نے 125 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سٹیفنی ٹیلر نے 59 اور دیندرا ڈوٹن نے 51 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے، دلانی سرنگیکا 30 اور کپتان چماری 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

سٹیفنی ٹیلر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے ہدف 18.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سٹیفنی ٹیلر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 59 رنز بنائے، دیندرا ڈوٹن 51 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔سٹیفنی ٹیلر کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 18:21:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :