انگلش مڈل آرڈر بلے باز بین سٹوکس کی دوسری ٹیسٹ سنچری

پیر 25 مئی 2015 18:29

انگلش مڈل آرڈر بلے باز بین سٹوکس کی دوسری ٹیسٹ سنچری

لندن ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بین سٹوکس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 101 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے، یہ ان کے کیریئر کی دوسری سنچری ہے، واضح رہے کہ پہلی اننگز میں بھی انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92 رنز بنائے تھے تاہم وہ 8 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 18:29:54