الیسٹر کک کی 27 ویں ٹیسٹ سنچری، گریم سمتھ، ایلن بارڈر اور گیری سوبر کے ہم پلہ ہوگئے، بطور اوپنر زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر

پیر 25 مئی 2015 20:25

الیسٹر کک کی 27 ویں ٹیسٹ سنچری، گریم سمتھ، ایلن بارڈر اور گیری سوبر کے ہم پلہ ہوگئے، بطور اوپنر زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر

لندن ۔ 25مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز الیسٹر کک نے نیوزی لینڈ کے خلاف کیریئر کی 27 ویں ٹیسٹ سنچری داغ کر گریم سمتھ، ایلن بارڈر اور گیری سوبر کے ہم پلہ ہوگئے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بطور اوپنر زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے چوتھے بلے باز ہیں۔

(جاری ہے)

30 سالہ کک نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 162 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 17 چوکے شامل تھے، یہ ان کے کیریئر کی 27 ویں سنچری ہے۔

وہ اب تک 113 ٹیسٹ کی 202 اننگز میں 46.31 کی اوسط سے 8869 رنز سکور کر چکے ہیں۔ انگلش قائد بطور اوپنر ٹیسٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چوتھے بلے باز ہیں۔ بھارت کے سنیل گواسکر 33 سنچریوں کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا کے بریڈ ہیڈن 30 سنچریوں کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ 27 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 20:25:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :