دیگر برطانوی اراکین پارلیمنٹ قائل کرنا چاہتی ہوں کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے، انگلینڈ کی ٹیم کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے

برطانوی پارلیمنٹ کی پاکستانی نژاد رکن یاسمین قریشی کا انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے مہم چلانے کا عزم

پیر 25 مئی 2015 21:40

دیگر برطانوی اراکین پارلیمنٹ قائل کرنا چاہتی ہوں کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے، انگلینڈ کی ٹیم کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء ) برطانوی پارلیمنٹ کی نومنتخب پاکستانی نژاد رکن یاسمین قریشی نے انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے مہم چلانے کا عزم ظاہر کردیا ۔ یاسمین قریشی جوان دنوں پاک زمبابوے سیریز کے میچز دیکھنے کیلئے لاہور میں موجود ہیں اپنی مہم کے ذریعے دیگر برطانوی اراکین پارلیمنٹ کو اس بات پر قائل کرنا چاہتی ہیں کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے اس لئے انگلینڈ کی ٹیم کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

یاسمین قریشی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بہت خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ میں میچ کو دیکھنے کا ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ۔ پاکستانی شائقین کرکٹ نے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی بھی حوصلہ افزائی کرکے اچھی مثال قائم کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل اس بات سے لا علم تھی کہ 2 ممالک کے درمیان سیریز کے انعقاد کیلئے آئی سی سی کی اجازت لینا لازمی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال دیکھ کر وہ انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے مہم چلانے کا عزم رکھتی ہیں اور وہ برطانوی حکومت سے اس سلسلے میں قائل کرنے کی کوشش کریں گی ۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 21:40:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :