زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے کے بعد مزید غیرملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، شہریارخان

پیر 25 مئی 2015 22:28

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے کے بعد مزید غیرملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، شہریارخان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے امید ظاہرکی ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے کے بعد مزید غیرملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، زمبابوے سیریز کے بعد تمام ممالک کے کرکٹ بورڈز سے رابطے کرکے دعوت دی جائیگی، لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور زمبابوے کی سیریز کے دوران سیکیورٹی اور دیگرانتظامات کی ویڈیوبنائی جارہی ہے، جسے آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں ممبران کو دکھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

امید ہے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیوڈیورچرڈسن ون ڈیسیریزکے دوران لاہورآئیں گے،چیئرمین پی سی بی پرامید ہیں کہ زمبابوے کی آمد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے، انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈکیساتھ یواے ای میں سیریزکھیلنے کیلئے ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے، ہوم سیریزبھارت میں کھیلنے کی باتیں بے بنیاد ہیں،شہریارخان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نوازشریف کومدعو کیا ہے،، امید ہے وہ ایک ون ڈے دیکھنے کیلئے توضروراسٹیڈیم آئیں گے۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 22:28:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :