کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی پاسداری یقینی بنانا ہوگی ، منیجر نوید چیمہ

منگل 26 مئی 2015 11:58

کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی پاسداری یقینی بنانا ہوگی ، منیجر نوید چیمہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی غلطیاں تو نظرا نداز کر سکتے ہیں مگر مستیاں برداشت نہیں کر یں گے ۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے خلاف سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔امید ہے کہ اب ون ڈے سیریز میں بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے ایک بار پھر خبر دار کیا کہ کھلاڑی ڈسپلن کی پابندی کریں کیوں کہ خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آمد پرزمبابوین ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

وقت اشاعت : 26/05/2015 - 11:58:16