متحدہ عرب امارات کے فاسٹ بالر محمد شہزاد کا بالنگ ایکشن کلیئر قرار

منگل 26 مئی 2015 13:19

متحدہ عرب امارات کے فاسٹ بالر محمد شہزاد کا بالنگ ایکشن کلیئر قرار

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2015ء) آئی سی سی نے متحدہ عرب امارات کے فاسٹ بالر محمد شہزاد کا بالنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا ہے جس کے بعد اب وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ بالنگ کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

یو اے ای اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین نومبر 2014 ء میں کھیلے گئے ون ڈے میں امپائرز نے ان کے ایکشن کو قواعد و ضوابط کے برخلاف ہونے پر آئی سی سی کو رپورٹ دی تھی ۔ ان کا رواں ماہ یونیورسٹی آف پریٹوریا میں بائیو میکینک تجزیہ کیا گیا جس کی رپورٹ گزشتہ روز منظر عام پر آئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کا بالنگ ایکشن قواعد و ضوابط کے مطابق 15 ڈگری کے اندر ہے ۔

وقت اشاعت : 26/05/2015 - 13:19:04