زمبابوے سیریز ، پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں پوائنٹس محفوظ رکھنے کا چیلنج درپیش

منگل 26 مئی 2015 13:22

زمبابوے سیریز ، پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں پوائنٹس محفوظ رکھنے کا چیلنج درپیش

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2015ء) پاکستان کو زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آئی سی سی کی درجہ بندی میں اپنے پوائنٹس محفوظ رکھنے کا چیلنج درپیش ہے جہاں سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ نہ کرنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم پوائنٹس گنوا بیٹھے گی۔ ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم اس وقت 9ویں اور زمبابوے 11ویں درجے پر موجود ہے لیکن دونوں ٹیموں کے درمیان 42 پوائنٹس کا بڑا فاصلہ ہے ۔

(جاری ہے)

اس بڑی خلیج کو دیکھا جائے تو پاکستانی ٹیم باآسانی سیریز جیتنے کی پوزیشن میں نظر آتی ہے ۔ اگر پاکستانی ٹیم ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرتی ہے تو اس کے 87 پوائنٹس برقرار رہیں گے لیکن اگر سیریز میں 2-1 سے کامیابی ہوئی تو پوائنٹس کم ہو کر 85 ہو جائیں گے ۔سیریز 2-1 سے ہارنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم کو چار پوائنٹس گنوانے پڑیں گے اور پوائنٹس کی تعداد 83 ہو جائے گی۔پاکستان کی سیریز میں ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں 2017 ء کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو جائے گی جہاں آئی سی سی رینکنگ کی ابتدائی آٹھ ٹیمیں شرکت کی اہل ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کی پوری کوشش ہے کہ گرین شرٹس میگاایونٹ میں جگہ بنالیں ۔

وقت اشاعت : 26/05/2015 - 13:22:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :