بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کا اعلان 6 جون کو ہو گا

منگل 26 مئی 2015 20:49

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کا اعلان 6 جون کو ہو گا

کولکتہ ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) بورڈ آف کرکٹ کنٹرول فار ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے نئے کوچ کا اعلان 6 جون کو کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ بورڈ کے صدر جگموہن ڈالمیا اور سیکرٹری انوراگ کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

کوچ کی تقرری کے ایک روز بعد بھارتی ٹیم دورہ بنگلہ دیش کیلئے روانہ ہو جائے گی۔ انوراگ ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی ٹیم 5 جون کو کولکتہ میں رپورٹ کرے گی، ایک روز بعد اس کے فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے اور پھر 7 جون کو بنگلہ دیش روانہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دورے سے ایک روز قبل ٹیم کے نئے کوچ اور سپورٹ سٹاف کا اعلان کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 26/05/2015 - 20:49:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :