سری لنکا کرکٹ نے مختصر دورانیے کیلئے جونٹی رہوڈز کی خدمات حاصل کر لیں

منگل 26 مئی 2015 20:52

سری لنکا کرکٹ نے مختصر دورانیے کیلئے جونٹی رہوڈز کی خدمات حاصل کر لیں

کولمبو ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) سری لنکا کرکٹ نے آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف شیڈول سیریز سے قبل فیلڈز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مختصر دورانیے کیلئے شہرہ آفاق جونٹی رہوڈز کی خدمات حاصل کر لیں۔

(جاری ہے)

جونٹی دس روز تک بطور فیلڈنگ کوچ سری لنکن پلیئرز کو فیلڈنگ کے گر سکھائیں گے۔ رہوڈز کوچز، سری لنکن پلیئرز اور دوسری نیشنل، ڈویلپمنٹ اور جونیئر ٹیموں کو فیلڈنگ کی جدید تکنیکس کے بارے تربیت فراہم کریں گے۔

وقت اشاعت : 26/05/2015 - 20:52:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :