زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ایمپائرنگ،علیم ڈار اور ڈیرل شیفرڈ ہم پلہ ہو گئے

منگل 26 مئی 2015 20:54

زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ایمپائرنگ،علیم ڈار اور ڈیرل شیفرڈ ہم پلہ ہو گئے

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان کے علیم ڈار زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ایمپائرنگ کے فرائض انجام دے کر ڈیرل شیفرڈ کے ہم پلہ ہو گئے۔ ڈار نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علیم ڈار نے 2000ء میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے میچ سے ایمپائرنگ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور پندرہ سالہ کیریئر میں انہیں اب تک 172 ایک روزہ میچوں میں ایمپائرنگ کرنے کا اعزاز حاصل ہے، پاک زمبابوے ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں انہوں نے شرکت کر کے ڈیرل شیفرڈ کے زیادہ میچز میں ایمپائرنگ کرنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

دونوں نے اب تک 172، 172 میچز میں ایمپائرنگ کر رکھی ہے۔

وقت اشاعت : 26/05/2015 - 20:54:52