بین الصوبائی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ، سپورٹس بورڈ پنجاب نے 7تمغے جیت لئے

منگل 26 مئی 2015 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کی انڈر 17بوائز ٹیم نے بین الصوبائی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے دوسرے روز تین سونے، تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے، چیمپیئن شپ پشاور میں ہورہی ہے، چیمپیئن شپ میں رانا انتصام نے ہیمر تھرو ایونٹ میں کامیابی حاصل کی، انہوں نے سپورٹس بورڈ پنجاب کیلئے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا، ہمیر تھرو میں ہی سپورٹس بورڈ پنجاب کے رانا ابراز نے چاندی اور خیبر پختونخوا کے کھلاڑی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

لانگ جمپ میں بھی پہلی دونوں پوزیشنیں سپورٹس بورڈ نے جیتیں، سونے کا تمغہ محمد عرفان اور چاندی کا تمغہ کاشف نے جیتا۔ 400 میٹر ریس میں بھی سپورٹس بورڈ پنجاب نے میدان مار لیا، بابر ظہیر نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ دیگر دونوں پوزیشنیں خیبر پختونخوا نے حاصل کیں، شاٹ پٹ میں پہلی پوزیشن کے پی کے نے لی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن سپورٹس بورڈ پنجاب کے اتھلیٹ ابراز اور وقار نے جیت کر پنجاب کیلئے چاندی اور کانسی کا تمغہ جیتا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے بین الصوبائی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے، کھلاڑیوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کامیابی کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے، نوجوان کھلاڑی اسی طرح محنت کرتے رہیں اور عالمی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کریں۔

وقت اشاعت : 26/05/2015 - 21:56:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :