شعیب ملک نے مین آف دی میچ ایوارڈ والدہ کے نام کر دیا

بدھ 27 مئی 2015 11:28

شعیب ملک نے مین آف دی میچ ایوارڈ والدہ کے نام کر دیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مئی۔2015ء) زمبابوے کے خلاف شاندار سنچری سکور کرکے مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کر نے والے آل راونڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بڑے ہدف کے خلاف زمبابوے نے اچھا کھیل پیش کیا اگر ٹاپ ٹیم بھی ہوتی تو گھبرا جاتی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ تیسرے نمبر سمیت کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے ہیرو شعیب ملک کا کہنا تھا کہ لمبے عرصے کے بعد ٹیم میں واپسی پر پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے تیسرے نمبر پر بھیجے جانے پر ہیڈ کوچ وقار یونس اور سپن کوچ مشتاق احمد کا شکریہ ادا کیا ۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 11:28:42