دورہ سری لنکا کے لیے سعید اجمل کی ٹیم میں واپسی پر ہنوز سوالیہ نشان

بدھ 27 مئی 2015 11:49

دورہ سری لنکا کے لیے سعید اجمل کی ٹیم میں واپسی پر ہنوز سوالیہ نشان

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مئی۔2015ء) آف سپنر سعید اجمل کی ٹیم میں واپسی پر ہنوز سوالیہ نشان لگا ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق انہیں سری لنکا کیخلاف سیریز میں بھی شامل نہ کئے جانے کا امکان ہے ۔آئی سی سی قوانین کے مطابق ایکشن درست کرنے کے باوجود سعید اجمل اپنی سابقہ فارم میں واپس نہ آسکے ۔بالنگ ایکشن کے غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد سعید اجمل زوال کا شکار ہو رہے ہیں اور وہ حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی قانون کے مطابق اپنا ایکشن درست کرنے کے باوجود سعید اجمل اپنی سابقہ فارم بحال کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں اور بنگلہ دیش سیریز کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اعلیٰ کارکردگی نہ دکھانے پر سلیکٹر انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے سے گریزاں ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سری لنکا کیخلاف سیریز میں بھی سعید اجمل کو شامل نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ لیگ سپنر یاسر شاہ اور لیفٹ آرم سپنر ذوالفقاربابر کو ٹیم میں شامل کئے جانے کاامکان ہے ۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 11:49:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :