انگلش کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر سٹراس نے انگلش کو چ کے انتخاب میں تاریخ رقم کر دی

بدھ 27 مئی 2015 12:08

انگلش کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر سٹراس نے انگلش کو چ کے انتخاب میں تاریخ رقم کر دی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مئی۔2015ء) انگلش کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر اینڈریو سٹراس نے انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے انتخاب میں تاریخ رقم کر دی ۔انہوں نے سب کو نظر انداز کر کے تاریخ میں پہلی بار کسی آسٹریلوی کو انگلش ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔انگلش ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ سابق کینگرو بلے باز ٹریور بیلس جون میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

(جاری ہے)

بیلس کو پیٹر مورس کی جگہ ذمہ داری دی گئی ہے ، ای سی بی نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مئی کے شروع میں مورس کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

بیلس اس سے قبل 2007ء سے 2011ء تک سری لنکن ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں جبکہ 2014ء میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے عارضی طور پر ان کی خدمات حاصل کی تھیں،ٹریور بیلس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کا کوچ مقرر ہونا اعزاز کی بات ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ انگلش ٹیم کا مستقبل روشن ہے ۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 12:08:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :