پیرو: '' بْل رن '' کے دوران بھینسوں نے تین افراد کو روند ڈالا

بدھ 27 مئی 2015 12:31

پیرو: '' بْل رن '' کے دوران بھینسوں نے تین افراد کو روند ڈالا

پیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) بْل رن سالانہ روائتی میلے ''فیسٹول آف دی کراس'' کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے۔ میلہ ہر برس مئی کے آخری چھ دنوں میں منعقد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جسکے دوران میدان میں بپھرے بھینسوں کو چھوڑا جاتا ہے اور منچلے انہیں حملے کی دعوت دیتے ہیں۔ یہ روایتی بل فائٹنگ سے مختلف ہے جس میں بھینسوں کو زخمی کیا جاتا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 12:31:35