6 برس کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا پی سی بی اور حکومت کی بڑی کامیابی ہے ‘ قذافی سٹیڈیم لاہور کی رونقیں بحال ہونے سے جشن کا سماں ہے‘دنیا بھر کی باقی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ‘اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر رانا نوید الحسن کی رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی میں صحافیوں سے بات چیت

بدھ 27 مئی 2015 13:08

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر رانا نوید الحسن نے کہا ہے کہ 6 برس کے بعد زمبابوے قومی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا پی سی بی اور حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے ، قذافی سٹیڈیم لاہور کی رونقیں دوبارہ بحال ہونے سے جشن کا سماں ہوگیا ہے ، انشاء اللہ دنیا بھر کی باقی قومی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی اور اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکت پر بری طرح سے زوال آگیا تھا جو کہ زمبابوے قومی کرکٹ تیم کی پاکستان میں آمد پر زوال کے ختم ہونے کے اثرات نظر آنے لگے ہیں ۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 13:08:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :