محکمہ سپور ٹس یوتھ اینڈ کلچر ضلع باغ کے زیر اہتمام کشمیر گیمز 2015

بدھ 27 مئی 2015 13:10

با غ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) محکمہ سپور ٹس یوتھ اینڈ کلچر ضلع باغ کے زیر اہتمام کشمیر گیمز 2015کے سلسلہ میں بیڈمنٹن ٹورمنٹ کا فائنل کھیلا گیا بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ڈبلز ٹیم ایونٹ میں سید وقا ر گردیزی خواجہ اظہر صادق کی ٹیم نے سید اظہر گردیزی اور دسید حسن علی گردیزی کی ٹیم کو شکست دی بیڈمنٹن فائنل میچ کے ممان خصوصی تحصیلدار باغ سید یاسر گردیزی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد سلہریا نے کھلاڑیوں میں اانعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی کشمیر گیمز کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورمنٹ اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورمنٹ ہر دو سپورٹس ایونٹ میں ضلع بھر سے فٹ بال اور کرکٹ کی 50سے زائد نامور ٹمیں شرکت کر رہی ہیں ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس ٹورنامنٹ مورخہ 30مئی اور 31مئی کو شمسی سٹیڈیم باغ میں منعقد کی جائیں گی کشمیر گیمز کے سلسلہ میں آخر تک ڈسٹرکٹ ہائی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جس کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 13:10:29