ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون اور آسٹریلیا کا تین روزہ ٹور میچ آج شروع ہوگا

بدھ 27 مئی 2015 14:07

ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون اور آسٹریلیا کا تین روزہ ٹور میچ آج شروع ہوگا

سینٹ جانز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مئی۔2015ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پریذیڈنٹ الیون اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین روزہ ٹور میچ آج سے سر ویون رچرڈز سٹیڈیم نارتھ سائونڈ انٹیگا میں شروع ہوگا ۔ کینگروز ٹیم مختصر دورے پر پہلے ہی ویسٹ انڈیز میں موجود ہے اور وہ یہاں ایک تین روزہ ٹور میچ کے علاوہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 3 جون سے ڈومینیکا میں شروع ہوگا ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل ٹریننگ کیمپ کیلئے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر رکھا ہے جن میں دیوندرا بشو، جرمائن بلیکووڈ، کریگ براتھویٹ، ڈیرن براوو، شینن گیبریئل، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ، ویراسیمی پرموئل، دنیش رامدین، کیمار روچ، مارلن سیموئلز اور جیروم ٹیلر شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 14:07:28