ویسٹ انڈیز ویمنز نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

بدھ 27 مئی 2015 14:11

ویسٹ انڈیز ویمنز نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مئی۔2015ء) ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے سری لنکا ویمنز کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔

(جاری ہے)

کولمبو میں سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 74 رنز بنائے ۔ کپتان چماری اتاپتو 43 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، ہاولے میتھیوز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف 11.2 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔ اسٹیفنی ٹیلر نے 38 رنز بنائے ۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 14:11:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :