ٹیسٹ رینکنگ میں بین سٹوکس کی 27 درجے ترقی

بدھ 27 مئی 2015 14:28

ٹیسٹ رینکنگ میں بین سٹوکس کی 27 درجے ترقی

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مئی۔2015ء) انگلینڈ کے بین سٹوکس کی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں 27 درجے بہتری آئی ہے ۔ کمار سنگارکارابدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ یونس خان تنزلی کا شکار ہوکر 8ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نےلاڈرز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کیخلاف 124رنز سے فتح کے بعد ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کردی ہے ۔ انگلش کھلاڑی بین سٹوکس 44 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے یونس خان 7ویں سے 8ویں پوزیشن پر چلے گئے ۔ بولرز کی درجہ بندی میں ڈیل سٹین اور جیمز اینڈرسن بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر قابض ہیں۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 14:28:04