انڈر16 یوتھ فٹ بال ٹیم کی سلیکشن کیلئے اوپن ٹرائلز 6اور7 جون کوہو نگے

بدھ 27 مئی 2015 17:39

انڈر16 یوتھ فٹ بال ٹیم کی سلیکشن کیلئے اوپن ٹرائلز 6اور7 جون کوہو نگے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) انڈر16 یوتھ فٹ بال ٹیم کی سلیکشن کیلئے اوپن ٹرائلز 6اور7 جون کوشام 4 بجے ماڈل ٹاؤن فٹ بال اکیڈمی گراؤنڈ سی اینڈ ڈی بلاک ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو ں گے۔

(جاری ہے)

وہ کھلاڑی جن کی پیدائش تاریخ 1جنوری 2000 ء سے دسمبر 2001 ء تک ہو گی وہ حصہ لے سکیں گے۔محمد شہباز کوچ اور قمر رضوان کوچ ان ٹرائلز کی نگرانی کرنے کے بعد ٹیم کی کوچنگ کیمپ کیلئے سلیکشن کریں گے۔ یہ کیمپ 8 سے 10 جون 2015 کو ماڈل ٹاؤن فٹ بال اکیڈمی میں منعقد ہو گا۔ فائنل ٹیم پی ایف ایف انڈر 16یوتھ کپ جو کے 10 سے 15جون ء 2015تک ہو گا۔اس میں انڈر 16 یوتھ ٹیم حصہ لے گی۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 17:39:43