اپالو سپورٹس نے وکٹوریس کلب کو 117 رنز سے ہرا دیا

بدھ 27 مئی 2015 17:39

اپالو سپورٹس نے وکٹوریس کلب کو 117 رنز سے ہرا دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)اپالو سپورٹس اور وکٹوریس کلب کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤند پر میچ کھیلا گیا جو کہ اپالو سپورٹس نے 117 رنز سے جیت لیا۔ اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 377 رنز بنائے۔ آغا شمشیر علی نے 122، قاسم اکرم 57، شاہد رحمت54 اور اویس طارق نے 106 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

وکٹوریس کلب کی طرف سے روشان صوفی نے 3/76 اور فاخر علی نے 3/73 وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں وکٹوریس کلب 39.1 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 260 رنز بنا سکی۔ روشان صوفی نے 71، احمد طارق 60 اور بھٹو نے 69 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آفتاب خان شنواری نے 5/59 ، محمد حسن 3/32 اور محمد قاسم نے 2/35 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے آغا شمشیر علی ، اویس طارق اور آفتاب خان شنواری کو شاندر کار کردگی پر انعامات دیئے۔ اس موقع پر فیض رسول ، طارق محمود ، طارق چیمہ اور اکمل شاہ موجود تھے۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 17:39:45