دوسرا شامی میموریل T-20 ویٹرن کرکٹ کپ ،گولڈن ایگلز کی فائنل میں رسائی سیمی فائنل میں ترک پلاسٹ کو 18 رنز سے شکست

بدھ 27 مئی 2015 17:58

دوسرا شامی میموریل T-20 ویٹرن کرکٹ کپ ،گولڈن ایگلز کی فائنل میں رسائی سیمی فائنل میں ترک پلاسٹ کو 18 رنز سے شکست

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) دوسرے شامی میموریل T-20 ویٹرن کرکٹ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں گولڈن ایگلز نے ترک پلاسٹ کو سخت مقابلے کے بعد 18 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ خیابانِ امین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں گولڈن ایگلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

رؤف وائیں 59 ناٹ آؤٹ، اکبر خان 46 ناٹ آؤٹ اور نصیر احمد 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ترک پلاسٹ کی جانب سے باؤلنگ کرتے ہوئے عزیز الرحمن 3/25 اور آغا ندیم نے 2/21 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ترک پلاسٹ کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا سکی۔ دستگیر بٹ 65 اور عزیز الرحمن 63 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ گولڈن ایگلز کی جانب سے باؤلنگ کرتے ہوئے جاوید حیات 2/22 اوراکبر خان نے 2/35 وکٹ حاصل کیں۔ اکبر خان مین آف دی میچ قرار پائے۔ محمدآصف ، عرفان دلشاد ایمپائر ، فیصل رائے ٹی وی ایمپائر جبکہ اظہر حسین سکورر تھے۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 17:58:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :