ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں

جمعرات 28 مئی 2015 11:18

ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مئی۔2015ء) سٹار مڈل آرڈر بلے باز اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق آج اپنی 41 ویں سالگرہ منارہے ہیں . نیازی قبیلے کے سپوت مصباح الحق 28 مئی 1974ء کو میانوالی میں پیدا ہوئے۔ بیٹنگ کی خداد داد صلاحیتوں نے اعلی تعلیم یافتہ مصباح الحق کو قومی ہیرو بنایا ۔ 8 مارچ 2001ء کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے مصباح الحق نے اب تک 55 میچوں میں 3886 رنز بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ میں انکا بہترین سکور 161 رنز ناٹ آوٹ ہے جبکہ اس کے علاوہ وہ 8سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں ۔ مصباح الحق نے پہلا انٹرنیشنل ون ڈے میچ 2002ء میں کیویز ہی کے خلاف کھیلا ۔ 162 میچوں میں مصباح الحق نے 42 نصف سنچریوں کی مدد سے 5122 رنز سکور کیے ہیں لیکن وہ ون ڈے کیرئر میں ایک سنچری بھی نہ کر سکے ۔ ون ڈے کرکٹ میں انکا سب سے زیادہ سکور 96 ناٹ آوٹ رہا ۔ 39 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مصباح الحق نے 788 رنز بنائے جس میں 87 ناٹ آوٹ ان کی بہترین اننگز تھی ۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 11:18:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :