شہرہ آفاق پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اطالوی ماڈل کی زلفوں کے اسیر ہو گئے

جمعرات 28 مئی 2015 12:11

شہرہ آفاق پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اطالوی ماڈل کی زلفوں کے اسیر ہو گئے

لزبن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مئی۔2015ء) ریال میڈرڈ کے پرتگالی سٹرائیکر کرسچیانو رونالڈو اٹالین ماڈل واداکارہ الیسیا ٹیڈیشی کی زلف کے اسیر ہو گئے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں آج کل ایک دوسرے کے ساتھ آج کل ڈیٹنگ میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کرسچیانو رونالڈو سابق گرل فرینڈ ایرینا شائیک کے ساتھ پانچ سالہ محبت و الفت کارشتہ ختم ہونے کے بعد گزشتہ پانچ ماہ سے اکیلے تھے اور یہی تنہائی انہیں اطالوی ساحرہ کے قریب لانے کا سبب بنی جو اب ان کا نیا پیار بن چکی ہیں۔ رونالڈو نے نئی دوست کو چیمپئنز لیگ میں ریال میڈرڈ کے یووینٹس کے خلاف مقابلے کا وی آئی وی دعوت نامہ بھی ارسال کیا تھا ۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 12:11:44